مسند نشین محفل امکاں ہیں آپ ہی
مسند نشین محفل امکاں ہیں آپ ہی
اس انجمن کی شمع فروزاں ہیں آپ ہی
ممکن نہیں کہ آپ سے مخفی ہو کوئی راز
راز آشنائے خلوت یزداں ہیں آپ ہی
احسان ہیں خدا کے جو اس کائنات پر
سب جانتے ہیں باعث احساں ہیں آپ ہی
ہیں شاہکار قدرت خالق خدا گواہ
افسانۂ حیات کا عنواں ہیں آپ ہی
حضرت کی ذات پاک پہ نازاں ہیں انبیا
پیغمبری کے تخت پہ سلطاں ہیں آپ ہی
یزداں ہے جس کے خلق و مروت کا مدح خواں
وہ برگزیدہ بندۂ یزداں ہیں آپ ہی
کس کس کرم کا شکر ہو اے رحمت عمیم
دامان آرزو میں گل افشاں ہیں آپ ہی
خالق نے جس کو علم لدنی عطا کیا
وہ بے مثال صاحب عرفاں ہیں آپ ہی
خاک شفا حضور کے روضے کی خاک ہے
رشک مسیح و عیسیٰٔ دوراں ہیں آپ ہی
کل شب چہک رہے تھے جو بزم حضور میں
محویؔ وہ خوش نوا وہ غزل خواں ہیں آپ ہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.