Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرا مدعا ہیں مدینے کی راہیں

بہزاد لکھنوی

مرا مدعا ہیں مدینے کی راہیں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    مرا مدعا ہیں مدینے کی راہیں

    مرا آسرا ہیں مدینے کی راہیں

    پہنچ جانا منزل پہ مشکل نہیں ہے

    کہ خود رہنما ہیں مدینے کی راہیں

    مری مشکلیں مشکلیں کب رہی ہیں

    کہ مشکل کشا ہیں مدینے کی راہیں

    انہیں سے پہنچ جاؤں گا میں خدا تک

    کہ راہ خدا ہیں مدینے کی راہیں

    نہ آنکھوں سے ہیں دور حسن تصور

    نہ دل سے جدا ہیں مدینے کی راہیں

    ہر اک ذرے میں سو گلستاں چھپے ہیں

    عجب پر فضا ہیں مدینے کی راہیں

    مجھے کھینچے لیتی ہیں بہزادؔ مضطر

    نہ پوچھو کہ کیا ہیں مدینے کی راہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے