Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مرا راز کب مرا راز ہے اسے کس طرح رکھوں راز میں

بہزاد لکھنوی

مرا راز کب مرا راز ہے اسے کس طرح رکھوں راز میں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    مرا راز کب مرا راز ہے اسے کس طرح رکھوں راز میں

    مری زندگی مری آبرو تو ہے دست بندہ نواز میں

    ہوا راز خاص بھی منکشف نہیں کچھ بھی پردۂ راز میں

    جو چھپا تھا پردۂ راز میں وہ عیاں ہوا ہے حجاز میں

    یہ جو پانچ وقت ہیں سر جھکے یہ جو بندے بندہ نما بنے

    یہ اسی کے لطف کا فیض ہے کہ جھکے ہیں دل بھی نماز میں

    ی اسی نے پردہ اٹھا دیا یہ اسی نے سب کو بتا دیا

    نہیں فرق ذرہ و مہر میں نہیں فرق شاہ و ایاز میں

    میں یہ سمجھوں مجھ کو عطا ہوئی نئی سر خوشی نئی زندگی

    اگر ایک بار بھی جا ملے مجھے سرزمین حجاز میں

    کوئی جانے کیا یہ حقیقتیں یہ حقیقتیں ہیں حقیقتیں

    وہی نغمہ پردۂ قلب میں وہی نغمہ پردۂ ساز میں

    صبا درد دل بہ حضور کہہ بہ قریب کہہ کہ بہ دور کہہ

    مرا حال زار ضرور کہہ جو گزر ہو تیرا حجاز میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے