محمد رحمۃ للعالمیں ہے
محمد بادشاہ مرسلیں ہے
محمد خاتم کل انبیا ہے
محمد نور رب العالمیں ہے
محمد جان ہے جان دو عالم
محمد باعث دنیا و دیں ہے
خدا رحمان ہے دونوں جہاں میں
محمد رحمۃ للعالمیں ہے
محمد کی عجب پیاری ہے صورت
کہ شیدا جس پہ صورت آفریں ہے
محمد کو بنا کر حق یہ بولا
محمد سا دو عالم میں نہیں ہے
محمد یا محمد یا محمد
یہی درد دل و جان حزیں ہے
محمد پر فدا سو جاں سے غوثیؔ
یہ اس کا جان جاں ایمان و دیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.