مجھے بھی شوق ہے آقا کی ایک نعت لکھوں
مجھے بھی شوق ہے آقا کی ایک نعت لکھوں
کلام پاک میں وارد سبھی صفات لکھوں
سیاہ زلف کی تفسیر ایک رات لکھوں
رخ رسول کو میں نور کائنات لکھوں
بہ نام طہٰ و یٰسیں بہ نام سرور دیں
حیات ہی نہیں عرصہ گہہ حیات لکھوں
میں ذات پاک کی طاعت کو آخری دم تک
سکون قلب لکھوں موجب نجات لکھوں
نوازشات نذیر و بشیر لکھ لوں جب
جمالیات لکھوں اور خصوصیات لکھوں
ثنائے احمد مرسل میں محو ہو جاؤں
خدا کے بعد فقط آپ ہی کی ذات لکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.