نہ لوں گا غیر کا کوئی سہارا یا رسول اللہ
نہ لوں گا غیر کا کوئی سہارا یا رسول اللہ
تمہارے ہی سہارے کا ہے یارا یا رسول اللہ
مقدر ہو مرا ہر دم ستاروں کی طرح روشن
سدا ہو اوج پر میرا ستارا یا رسول اللہ
نبوت کی گواہی مل گئی شق القمر سے جب
زمانہ ہو کے دیوانہ پکارا یا رسول اللہ
فرشتے دم بخود تھے نور کو جب عرش پر دیکھا
تمہارا ہی تمہارا تھا نظارہ یا رسول اللہ
مرے چاروں طرف بڑھتی ہوئی آتش نشانی ہے
بچاؤ مجھ کو تم ہی اب خدارا یا رسول اللہ
مرے آقا مرے داتا مرے مولا مرے مولا
تمہارے پیار کا کب سے ہوں مارا یا رسول اللہ
بلا لو اس ادیبؔ جاں بلب کو اپنے ہی در پر
نہیں ممکن گھڑی بھر بھی گزارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.