صدقہ حسنین کا اب عطا کیجیے
صدقہ حسنین کا اب عطا کیجیے
یہ کرم بھی رسول خدا کیجیے
میں بھی روضے پہ حاضر کبھی ہو سکوں
دل کا پورا مرے مدعا کیجیے
دیجیے بادشاہت جو مانگیں انہیں
اور مدینے کا مجھ کو گدا کیجیے
جلوۂ حق سے دل ہو منور مرا
راز حق سے مجھے آشنا کیجیے
حشر میں تشنہ کامی بڑھے جب مری
جام کوثر مجھے بھی عطا کیجیے
آپ سا رہنما رب نے ہم کو دیا
شکر رب اہل ایماں ادا کیجیے
محفل نعت کی ہے مبارک گھڑی
با ادب ذکر خیرالوریٰ کیجیے
عکسؔ کو مانگنے کا سلیقہ نہیں
در سخاوت کا اس پہ بھی وا کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.