سمجھو خدائے پاک کا منشا حضور سے
سیکھو سپردگی کا سلیقہ حضور سے
مخلوق میں خدا کی ہے انسان کو شرف
انسان کوئی بھی نہیں اچھا حضور سے
بعد از خدا بزرگ یہی ذات پاک ہے
سب کچھ ہے شش جہت میں ہویدا حضور سے
ٹوٹے گا ہر وجود کا آئینہ ایک دن
مضبوط رکھو جان کا رشتہ حضور سے
خیرالوریٰ کے صدقے میں خیرالامم ہوئے
جنت ہوا مقام ہمارا حضور سے
ہر طالب نجات کو اس کی خبر کہاں
ملتا ہے ہر نجات کا رستہ حضور سے
وصفیؔ بتاؤ منزل قوسین دیکھ کر
حق کا الگ ہے کونسا جلوہ حضور سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.