سرکار مدینہ کی محفل جو سجائی ہے
رحمت کی گھٹا گھر کر کس شان سے آئی ہے
لو سرور عالم سے ہم نے تو لگائی ہے
دنیا سے ہے کیا لینا دنیا تو پرائی ہے
دنیا میں کوئی میری فریاد نہیں سنتا
اے رحمت عالم اب تیری ہی دہائی ہے
ہر آن مدینے کی رہتی ہے لگن دل میں
یہ درد جدائی بھی کیا درد جدائی ہے
اس گنبد خضرا کا کیا وصف بیاں ہو
شاید کہ مدینے میں جنت اتر آئی ہے
کیا ہے جو مدینہ ہے اوجھل مری نظروں سے
اس ارض مقدس تک دل کی تو رسائی ہے
اے کاش حزیںؔ پر اب رحمت کی نظر ہو جائے
زحمت تو بہت اس نے دنیا میں اٹھائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.