تمنا ہے کہ مرتے وقت بھی ہم مسکراتے ہوں
تمنا ہے کہ مرتے وقت بھی ہم مسکراتے ہوں
زباں پر یا محمد ہو جب اس دنیا سے جاتے ہوں
بنے اے کاش اس دم ساز ہستی آخری ہچکی
فرشتے نغمۂ صل علیٰ جب گنگناتے ہوں
مزہ جب ہے کہ ہم دیوانہ وار ان کی طرف جائیں
اشاروں سے شہہ ہر دو سرا ہم کو بلاتے ہوں
شب فرقت کی ان رنگینیوں پر جان و دل صدقے
تمہاری یاد ہو دل میں ستارے جھلملاتے ہوں
نہ کیوں اونچا ہو سارے انبیا سے مرتبہ ان کا
سفارش کر کے جو امت کو اپنی بخشواتے ہوں
سکوں کی ساعتوں میں کون ان کو بھول سکتا ہے
دم مشکل جو ہر اک بے نوا کے کام آتے ہوں
بیاں ہو کیا شکیلؔ اس بزم دل کی جلوہ سامانی
حبیب کبریا جس بزم میں تشریف لاتے ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.