وہ مکمل کتاب جیسا تھا
وہ مکمل کتاب جیسا تھا
حرف اس کا نصاب جیسا تھا
اس کی ملتی نہیں مثال کہیں
احمدی انقلاب جیسا تھا
صاحب کن نے پھر کبھی نہ کیا
آپ کا انتخاب جیسا تھا
وہ کہ آیا نوید امن لیے
پہلے جینا عذاب جیسا تھا
مہکا کردار آدمی اس سے
قرب اس کا گلاب جیسا تھا
سایۂ امن تھیں گھنی زلفیں
اس کا رخ ماہتاب جیسا تھا
ظلمت کفر مٹ گئی وہ نبیؐ
ضو فشاں آفتاب جیسا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.