یہ قمقمے یہ اجالے یہ رنگ و بو کیا ہے
یہ قمقمے یہ اجالے یہ رنگ و بو کیا ہے
نبی کا نور نہیں ہے تو چار سو کیا ہے
یہ بوئے گل یہ چنبیلی یہ بھینی بھینی مہک
فقط نبی کا پسینہ ہے رنگ و بو کیا ہے
انہیں کا کھاتے ہو ان ہی کی رحمتوں سے مفر
تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
صبا ضرور مدینے سے ہو کے آئی ہے
یہ خوشبو خوشبو ہواؤں میں چار سو کیا ہے
بروئے چشم تمنا ہو گنبد خضرا
اس آرزو کے سوا اور آرزو کیا ہے
یہی کہوں گا سدا میں رہوں غلام نبی
خدا جو پوچھے گا مجھ سے کہ آرزو کیا ہے
جہاں پہ جاتے ہیں قدسی بھی سر جھکائے شمیمؔ
وہاں پہ کیا تری اوقات اور تو کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.