کائنات انسان کی پہلی دریافت ہے
اور خودکشی پہلی ایجاد
فطرت نے موت تخلیق کی
اور زندگی نے جھپٹنے کا ہنر
تاریخ ایسا روز نامچہ ہے جس میں درج ہوتے ہیں
فتح کرنے والوں کے نام
اور ہارے ہوئے لوگوں کی گنتی
جنگیں لڑی جاتی رہی ہیں
لڑی جاتی ہیں
اور لڑی جاتی رہیں گی
اصلاح کے نام پر
زمین کے نام پر
اور عورتوں کے نام پر
جنگ امن کی طرف اٹھتا ہوا پہلا قدم ہے
اور امن کسی اور جنگ کا پیش خیمہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.