یہ ان روشن دنوں کی بات ہے
جن کی شفق صبحوں سے
سرخی ادھار لے کر
میں تمہارا خیال سنوارتی
تو
پرندے محبت کی نظمیں گاتے
میری روح کو گدگداتے
نیل گگن میں جھومتے رہتے تھے
یہ وہی دن ہیں
مگر
ان کی صبحیں سونی ہیں
اور شامیں روز
میرے پاس رکھی
تمہاری سنہری یادوں کا کچھ حصہ لے کر
خود کو سنوارتی ہیں
پرندے محبت کی نظمیں بھول چکے ہیں
وہ
میری اور دیکھتے ہیں
اور پلٹ جاتے ہیں
میں ان کی بولی بھول چکی ہوں
جیسے تمہارا خیال
جو اب میرے پاس نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.