خیر خواہی بکواس کا دوسرا نام ہے
ہے کوئی آپ کا خیر خواہ
اگر ہے تو اپنی زندگی کی فکر کرو
زندگی خواب کا دوسرا نام ہے
یہ آخری بار مجھے
کسی بستر پر ملی تھی
ہونٹوں کی شکل میں
پھر میری آنکھ کھل گئی
آنکھ دھوکے کا دوسرا نام ہے
اندھے دھوکا نہیں کھاتے
انہیں فرق نہیں پڑتا چاہے دن ہو
چاہے رات
رات دن کا اور دن رات کا دوسرا نام ہے
یہ میں سمجھتا ہوں یہ میری مرضی ہے
رات کو مجھے نیند نہیں آتی
دن کو نیند کے لئے وقت نہیں ملتا
ہو سکتا ہے
یہ خدا کی مرضی ہو
خدا خالی جگہ کا دوسرا نام ہے
وہ خالی جگہ جس کو ہم
پر نہیں کر سکتے ہاں کبھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.