Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جہنم کا ایک دن اور معزز آدمی

حفیظ تبسم

جہنم کا ایک دن اور معزز آدمی

حفیظ تبسم

MORE BYحفیظ تبسم

    میں وہاں موجود تھا

    جب وہ اندر داخل ہوئی

    میرے ساتھ کے لوگوں نے

    فقرے کسنا شروع کر دئے

    اس کی سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا تھا

    کیونکہ وہ ایسی لڑکی تھی

    جس پر شوہر کو مارنے کا الزام لگا تھا

    وہ آنکھیں پھاڑے دیکھے جا رہی تھی

    وہ رونا چاہتی تھی

    مگر نہیں روئی

    اس نے اپنے ہاتھ

    چھاتیوں پر رکھ رکھے تھے

    شاید کوئی خطرہ تھا

    وہ میری طرف حیرت سے دیکھ رہی تھی

    شاید رحم کی درخواست کے لیے

    یا میں سب سے زیادہ

    معزز آدمی لگا

    لوگ فقرے کسے جا رہے تھے

    نگران فرشتوں کی ڈانٹ کے باوجود

    اس نے جب بھاگ کر نکلنا چاہا

    میں نے بازو سے پکڑ کر

    سینے سے لگا لیا

    ہونٹوں سے تپش پا کر دلاسا دیا

    ایک معزز آدمی کی طرح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے