میں
خود کو آئینہ میں
نہیں دیکھتا
آئینہ میری موت ہے
مگر
دیوار سے چسپاں
ہونے کی وجہ سے
چلتے پھرتے کافی پیتے
ہالینڈ کی تیز بیئر پیتے
کبھی کبھار
اس پہ نظر پڑ جاتی ہے
مگر میں آئینہ میں کہیں نہیں ہوتا
جب وہ
میرے ساتھ بیٹھی
آئرش کافی پی رہی ہوتی ہے
تو
میں خود کو
سارے کا سارا
اس کے اندر دکھائی دیتا ہوں
کیا یہ آئینہ نہیں
آئینہ کے اندر میری موت
اس کے اندر میری زندگی
موت کے بغیر پیدائش
نامکمل ہے
مجھے
خود کو آئینے میں
دیکھتے رہنا چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.