Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظم

MORE BYطاہرہ جبین تارا

    جگہ وہی تھی لفظ وہی تھے چہرہ بدل چکا تھا

    اولڈ کیمپس کے ہرے بھرے لان میں

    میں نے دیکھا

    وہ اس سے کہہ رہا تھا

    سنو تم میری پہلی اور آخری محبت ہو

    آؤ ان پھولوں کو گواہ بنا کر یہ عہد کریں

    کہ ساتھ مریں گے ساتھ جئیں گے

    اور وہ معصوم سی لڑکی

    آنکھوں میں یقین کی چمک لیے اسے دیکھ رہی تھی

    چند دنوں بعد پھر میں نے اسے دیکھا

    وہ آنکھوں میں پیار کی جوت جگائے

    اولڈ کیمپس کے ہرے بھرے لان میں

    کہہ رہا تھا

    تم میری پہلی اور آخری محبت ہو

    آؤ ان پھولوں کو گواہ بنا کر یہ عہد کریں

    ساتھ مریں گے ساتھ جئیں گے

    اور میں نے دیکھا

    جگہ وہی تھی لفظ وہی تھے مگر چہرہ بدل چکا تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے