نربھیا
اس کے جانے کا غم اس قدر طاری ہے
کہ ستاروں سے کہو گم ہو جائیں
چاند کو گٹھری میں ڈال کے جمنا میں ڈبو دو
سورج سے کہو کل رخصت لے لے
سمندروں سے کہو موجوں سے خالی ہو جائیں
بادلوں سے کہو سیاہ لحاف اوڑھ کے گھر سے نکلیں
یہ وقت لطف و مستی کا نہیں ہرگز
پرندوں سے کہو کوئی گیت ہو نہ کوئی پرواز
ہواؤں کو تھمنے کو کہو
اشجار سے کہو سرنگوں ہو جائیں
یہ وقت ہماری شرمندگی کا ہے
ہم وطنوں کو غمگیں ہونے کا ہے
ہمیں کچھ دیر یوں ہی تنہا چھوڑ دو
اس کے جانے کا غم اس قدر طاری ہے
اس کے جانے کا غم اس قدر طاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.