ہم کٹہرے میں کھڑے ہیں
سورج سے بغاوت کے الزام میں
سورج سے بغاوت ہمارا حق ہے
جب صدیوں سے ہمارا خطہ
روشنی سے خالی ہے
اور دوسری جانب روشنی کا سمندر
ٹھاٹھیں مارتا ہے
تازہ سوال تازہ جواب مانگتے ہیں
مگر ہم اس زمانے میں پیدا ہوئے
جہاں تقلید کے صحیفے پڑھنے والا
مقدس ہے
دیوتا ہے
کون جانتا ہے
کس کا کیا جرم ہے
ہمیں کٹہرے میں کھڑا کون کر گیا
اور فیصلہ کون سنائے گا
جب رات عدالت ہے
دن کی کوئی امید نہیں
ہم پلوٹو کے باسی ہیں
زمین سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.