Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شہر کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر

حفیظ تبسم

شہر کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر

حفیظ تبسم

MORE BYحفیظ تبسم

    چھاپے کے ڈر سے حمل گرانے کی گولیاں

    پیناڈال کے ڈبوں میں چھپا دی گئی ہیں

    اور بے ہوشی کے سیرپ

    کھانسی کے شربت کی بوتلوں میں

    اناڑی دائیوں کا کاروبار چمک اٹھا ہے

    آج اسی لیے سارا دن

    ایدھی کی ایمبولینسوں کے ہارن

    چیختے چنگھاڑتے پھرتے رہے

    اور ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں نرسیں

    جسموں کو ٹٹول کر لطف اندوز ہوتی رہیں

    یوٹیوب کی غیر معینہ بندش پر

    آج پھر شہر میں احتجاج ہوا

    جس میں خاصی تعداد

    لڑکیوں کی تھی

    چھاپہ مار ٹیم کی سربراہ رات گئے

    انتظامیہ کو رپورٹ فیکس کرنے کے بعد

    ممنوعہ ادویات پر پابندی ہٹانے کا نوٹس

    تحریر کر رہی ہے

    جس میں لکھا ہے

    اگر یہ سختی کچھ روز برقرار رہی

    تو دیسی ٹوٹکوں سے کئے گئے ابارشن

    اموات میں اضافے کا باعث بنیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے