تعلق
خاموشی سے
بہت سی چیزیں
ایک دوسرے سے دور ہو جاتی ہیں
جیسے
پھولوں سے رنگت
زمینوں سے سائے
اور
پیڑوں سے پرندے
میں نے ہمیشہ چاہا کہ
جب تم
دکھ سے
بھر جاؤ تو
مجھ پر چیخو چلاؤ اور غصہ کرو
کیوں کہ
خاموشی سے
بہت سی چیزیں
ایک دوسرے سے دور ہو جاتی ہیں
جیسے
پھولوں سے رنگت
زمینوں سے سائے
اور
پیڑوں سے پرندے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.