شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو ہے
ہر دروازے کے باہر
ایک رنگروٹ پہرہ دے رہا ہے
کھانے پینے کی چیزیں
سخت تلاشی کے بعد لائی جاتی ہیں
البتہ کاغذ قلم
اور کتابوں پر پابندی ہے
میرے بیٹے نے ٹشو پیپر پر
جھاڑو کے تنکے سے نیل لگا کر
ایک ڈرائنگ بنائی
رنگروٹ کی گھنی مونچھیں
بھاری بوٹ
اور خوفناک آنکھیں
جسے ہم کرفیو کے بعد شیشے کے فریم میں
دیوار پر لگائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.