ہم نظریاتی اختلافات کے باوجود ایک ساتھ رہ سکتے ہیں
یا کم سے کم ایسا تأثر دے سکتے ہیں
ہم ایک دوسرے کی خوشی کا خیال رکھ سکتے ہیں
یہ جانتے ہوئے بھی کہ
خوشی کی شراب ایسے درخت سے پیدا ہوتی ہے
جو آدم خوروں کے جزیرے میں اگتا ہے
ہم ایک ساتھ دنیا گھوم سکتے ہیں
چائے پی سکتے ہیں
اور بارش یا دھند میں پیدل چل سکتے ہیں
ہم ایک دوسرے کو ہنسانے کے لیے
کہانیاں گھڑ سکتے ہیں
یا دل بہلانے کے لیے
جھوٹ موٹ دل داری کر سکتے ہیں
ہم محض وقت گزارنے کے لیے
اپنا ماضی ایک دوسرے کے سامنے رکھ سکتے ہیں
یا مستقبل کے خواب بن سکتے ہیں
ہم بھول جانے کے لیے
آسانی سے قسمیں کھا سکتے ہیں
اور توڑنے کے لیے
سہولت سے وعدے کر سکتے ہیں
بالکل اسی طرح
ہم سچ بول سکتے ہیں
تھک جانے کا اظہار کر سکتے ہیں
اور چہرے سے مصنوعی محبت کا خول اتار سکتے ہیں
تم نے ٹھیک کہا تھا
ہم وہ سب کچھ کر سکتے ہیں
جو دنیا میں کہیں بھی
دو محبت کرنے والے کرتے ہیں
مگر
ہم ایک ساتھ زندگی انجوائے نہیں کر سکتے
زندگی ایک تاتاری ہرن ہے
اور میں کسی ہارے ہوئے لشکر کا مفرور سپاہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.