زندگی رات کو مجھے اتار کر
کھونٹی پر لٹکاتی ہے
مگر
کھونٹی مجھے قبول نہیں کرتی
کیوں کہ
میں بھاری ہوں اور کپڑا نہیں ہوں
کمرے کی دیواریں
دن بھر کا حال پوچھتی ہیں
اور بتاتی ہیں
مگر
زندگی ہمیں خاموش کرا کر سو جاتی ہے
کیوں کہ
اسے شور میں نیند نہیں آتی
ہم آنکھ بند کر کے
صبح تک سونے کی اداکاری کرتے ہیں
اور صبح
زندگی مجھے پہن کر کام پر نکل جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.