جب بھی جوتے خریدو
جب بھی جوتے خریدو
تو یہ دھیان رکھنا
بہت نرم ہوں
سخت چمڑا نہ ہو
اور بھاری نہ ہوں
عین ممکن ہے اک دن تمہیں اپنے لوگوں کے سینے پہ چلنا پڑے
ان کی روحیں کچلنا پڑیں ان کو تکلیف اتنی نہ ہو ان میں نفرت کے طوفان پلنے لگیں
زہر منہ سے اگلنے لگیں
جوتے کالے نہ ہوں
ورنہ ان کی سیاہی دل و جاں پہ جم جائے گی اور باطن میں کچھ خیر ہوگی
تو مر جائے گی
ان کی ایڑی میں نرمی ہو اتنی
اگر پاؤں دھرتی پہ مارو تو ان کی دھمک سے گو ذہنی خلیوں کو نقصان نہ ہو اور ہڈیاں نہ ہو
تسمے والے بھی جوتے نہ ہوں
ان سے سازش کے پھندے نہ بننے لگو اور پھانسی کی خاطر کہیں
اپنے محسن نہ چننے لگو
جب بھی جوتے خریدو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.