آدھا بدن
مسئلوں کے یخ بستہ صحرا میں
میرا آدھا بدن دھنس چکا ہے
برسوں سے میں گڑا ہوا ہوں
برف کے اندر کھڑا ہوا ہوں
کئی بار
میرا بدن مکمل طور پر برف کے اندر دھنس چکا ہے
وہ سورج
خدا کا سورج
سب کے خدا کا سورج
جس کی شعاعیں
مصلحت کا ملبوس اوڑھ کر
میرے قریب میرا مزاج پوچھنے کے لئے آتی ہیں
اور
میرے سر سے آدھے بدن تک برف کو چاٹ کر
میرے بدن کو عریاں کر کے چلی جاتی ہیں
اور
آسمان کی اپنی سنہری مسند پر بیٹھ کر
میری عریانیت سے لطف اندوز ہوتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.