یہ آج اخبار میں خبر تھی
کہ اک غلاظت بھرے گٹر میں
رقیق فضلے سے بننے والی
اجل بکف گیس کی وجہ سے
پھر ابن مریم کے امتی دو
فرائض منصبی نبھاتے
حلال نان و نمک کماتے
اور آدھے ایمان کو بچاتے
یتیم بچوں کو کر گئے ہیں
کسی نے ان کو ہلاک لکھا
کسی نے لکھا وہ مر گئے ہیں
میں دل گرفتہ ہوں غمزدہ ہوں
کہ کیوں یہ مذہب زدہ لکهاری
فرائض منصبی نبھاتے
حلال نان و نمک کماتے
اور آدھے ایمان کو بچاتے
غریب بیکس مسیحیوں کو
شہید لکھنے سے ڈر گئے ہیں
کسی نے ان کو ہلاک لکھا
کسی نے لکھا وہ مر گئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.