Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آدھی روٹی اور پوری گالیاں

ضیاء الحسن

آدھی روٹی اور پوری گالیاں

ضیاء الحسن

MORE BYضیاء الحسن

    عبد الکریم

    تمہیں نیند کیوں نہیں آ رہی

    تمہیں بھوک لگی ہے شاید

    تمہیں روز کیوں بھوک لگ جاتی ہے

    تم گندم اگاتے ہو

    پالتے ہو اسے اپنے خون سے

    بیوی کا زیور بیچ کر

    اور بچوں کی بھوک سے

    کاٹتے ہو تپتی دوپہروں میں

    اور کھاتے ہو نوالے گن گن کر

    کھاتے ہو ادھوری بھوک اور گالیاں

    کپاس اگاتے ہو

    اور پہنتے ہو پیوند لگے کپڑے

    تمہیں کیا ملتا ہے عبد الکریم

    تمہاری محنت چھین لے جاتے ہیں

    سرکاری اہلکار

    سیٹھ سلطان لانڈھا

    اور کوئی عاشق گوپانگ

    عبد الکریم

    تم یوں ہی بیل کی طرح محنت کرتے رہے

    تو تمہارے بچوں کو بھی یہی میراث ملے گا

    آدھی روٹی اور پوری گالیاں

    تمہیں اس چکرویوہ سے نکلنا ہے

    اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی خاطر

    اپنے کھاتے سنبھال کر رکھنا عبد الکریم

    ایک دن

    تمہیں حساب لینا ہے

    تڑخے ہوئے ہاتھوں

    کمر سے لگے پیٹ

    اور بھوک سے بلکتے بچوں کا

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے