آئینہ دیکھتے ہو
اس کے آداب تو پہلے سیکھو
خاک میں خون رگ جاں تو
ملا کر دیکھو
آنکھ دریا تو بنا کر دیکھو
شام کی ٹھنڈی ہوا راستوں کو دے گی بوسے
خواب آنکھوں میں سمندر کا اتر آئے گا
رنگ میں رنگ ملیں گے
گیت پھر چھیڑیں گے دریا کے کنارے اشجار
آئینہ دیکھتے ہو
سطح دریا پہ جہاں کائی بنے آئینہ
چاندنی جھیل کی لہروں پہ بنے آئینہ
اشک آنکھوں سے گرے اور بنے آئینہ
ساربانوں کے قدم چومتے جو دشت بنے آئینہ
آتش غم سے جلے دل تو بنے آئینہ
آنکھ سے صاف کرو گرد
نظر تیز کرو
خاک میں خواب ملاؤ
اسے مہمیز کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.