Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آخر کون ہیں یہ لوگ

منظر لطیف

آخر کون ہیں یہ لوگ

منظر لطیف

MORE BYمنظر لطیف

    ہماری سوچ کالے دائروں میں الجھ چکی ہے

    ہم نہیں جانتے کہ وہ ہمارے آس پاس ہی ہیں

    جنہوں نے پرندوں کے گیت گانے پر

    پابندی لگا دی

    یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کینوس پر

    چابی بنانے والوں کے ہاتھ کٹوا دئے

    یہ وہی لوگ ہیں انہی لوگوں نے

    سمندری مچھلیوں کو بندی بنایا

    اور جگنوؤں سے ان کی عزتیں پامال کروائی

    انہی لوگوں نے تتلیوں کے رنگ چرا لیے

    اور کائنات کو بے رنگ کر دیا

    یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے گالی کو

    آج کا قومی ترانہ بنایا

    انہی لوگوں نے خدا ہونے کا دعویٰ کیا

    یہی وہ قاتل ہیں جنہوں نے

    ہر رنگین خیال کا قتل کیا اور اسے

    شہادت جیسے عظیم اعزاز سے نوازا

    یہی ہیں وہ جنہوں نے ہماری سوچوں کو الجھا کر ہماری لاشوں کی تجارت کی

    آخر کون ہیں یہ لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے