میرے لان کی گھاس
روز رات میں بڑھ جاتی ہے
رات میں ہی ہر گھاس بھلا کیوں بڑھتی ہے
کیا سورج سے ڈرتی ہے
میری منڈیر کی سبز چنبیلی
کانٹوں بھری دیوار پہ
اندھیارے میں سیڑھی سیڑھی چڑھتی ہے
رات میں بیل بھلا کیوں چڑھتی ہے
کیا سورج سے ڈرتی ہے
میرے گھر پر اوس کی برکھا
شام ڈھلے سے چپکے چپکے برستی ہے
پھول پات میں بستی ہے
رات میں اوس بھلا کیوں پڑتی ہے
کیا سورج سے ڈرتی ہے
سورج سے ہم سب ڈرتے ہیں
آخر کیوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.