آخر کیوں
نیلا نیلا امبر کیوں ہے
دھرتی کھاتی چکر کیوں ہے
بلی چوہے کیوں ہے کھاتی
کالی کوئل کیوں ہے گاتی
کیوں پانی میں رہتی مچھلی
کیوں چرخے پر گھومے تکلی
تتلی رنگ برنگی کیوں ہے
یہ دنیا بے ڈھنگی کیوں ہے
ہندو مسلم سکھ عیسائی
کیوں رکھتے مذہب کی کھائی
کچھ گورے کچھ کالے کیوں ہیں
اونچے پیسے والے کیوں ہیں
چیزیں اتنی مہنگی کیوں ہیں
جانیں اتنی سستی کیوں ہیں
جھگڑا کرتے کیوں ہیں انساں
دھن پر مرتے کیوں ہیں انساں
خود غرضی ہی پیاری کیوں ہے
مطلب کی ہی یاری کیوں ہے
ہر دم بم کے خطرے کیوں ہیں
جنگ کے بادل بکھرے کیوں ہیں
صدہا باتیں من میں اٹھتیں
گھیرے مجھ کو سوچیں رہتیں
میں ہوں ننھا منا بالک
اوروں جیسا کب ہوں زیرک
پاپا تم ہو عالم فاضل ہر فن میں ہو پورے کامل
پاپا مجھ کو بتلاؤ نا
ساری باتیں سمجھاؤ نا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.