آخری دعا
چودہواں دن لگاتار ہے
ڈاکٹروں کی یہ آنکھوں کو پڑھتے ہوئے
ناامیدی کے پارے کو چڑھتے ہوئے
چودہواں دن ہے آنکھیں بنا ماسک کے
ایک انسان بھی دیکھنے کو ترستی ہوئی
چودہواں دن لگاتار ہے
لال نیلی دوائیں لہو میں مسلسل اترتی ہوئیں
چودہواں دن لگاتار ہے
جب عزیزوں کی آواز کانوں میں آئی نہیں
چودہواں دن لگاتار ہے
جب کسی نے بھی گھر کی بنی چیز کوئی بھی کھائی نہیں
چودہواں دن لگاتار ہے
جب قضا بال کھولے ہوئے ہاسپیٹل کے ہر وارڈ میں رقص کرتی ہوئی
اور بھیانک ہنسی خوف سے کانپتی زندگی کے قریب آ کے ہنستی ہوئی
چودہواں دن لگاتار ہے
درد سے چھٹپٹاتے ہوئے درجنوں لوگ اس ہاسپیٹل میں آتے ہوئے
چودہواں دن لگاتار ہے
درجنوں لوگ تابوت میں ہاسپیٹل سے جاتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.