آخری پہچان
اگر سنگ دل ہے زمانہ تو کیا ہے
اگر ایسی دس شادیاں بھی مرے جسم کو قید کر لیں
تو کیا ہے
مرا ذہن جب بھی تمہارے فسانوں میں کھویا رہے گا
کہ دل کی روش پر بھلا کس کا پہرہ رہا ہے
اب اس بار جب دو سلگتے بدن آخری بار مل کر جدا ہو رہے ہیں یہ وعدہ کرو
ان کی روحیں یوں ہی روز ملتی رہیں گی
تمہارے لبوں پر مرا نام اب بھی مچلتا رہے گا
جو تمہارے لئے ٹکٹکی باندھ کر
دھیان کی سونی راہوں پہ بے چین بیٹھی رہی ہیں
مگر ہاں ذرا دیکھنا
اب وہ چونکہ ہمارے تمہارے بظاہر روابط
تو افسوس سب منقطع ہو چکے
اس لیے دوستوں میں مرے ذکر سے اب گریزاں سے رہنا
مرے جتنے خط ہیں خدارا انہیں آگ میں ڈال دینا
کوئی میرے بارے میں پوچھے
تو حیرت سے کہنا
تعجب ہے اب تک کسی ایسی لڑکی سے ملنا تو کیا میں تو یہ نام ہی
آج پہلے پہل آپ سے سن رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.