آخری دن سے پہلے
دلچسپ معلومات
(ابرار احمد کے لئے)
آخری دن سے پہلے
جمع کر لینے چاہئیں اپنے آنسو
سلگا لینی چاہئے محبت کی آگ
بکھیر دینی چاہئے خوشبو
سمیٹ لینی چاہئے نفرت اور بد صورتی
میں میزائل اور جوہری بم
چلتا پھر رہا ہوں
میرے بچے کھیلنے گئے ہیں
آخری دن سے پہلے
میں ایک اور دن بنا رہا ہوں
بچپن کی طرح معصوم اور اجلا
جس میں محبت کی جا سکے
پھول کھلائے جا سکیں
دوستووسکی پڑھا جا سکے
جو گزارا جا سکے دوستوں کے ساتھ
اور بچوں کی کلکاریوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.