آؤ
آؤ
تمہارے سارے جھوٹ
دو پل کے لئے سچ مان لیں
اور تمہارا نام
سچی تاریخ کا ایک حصہ بنا دیں
لیکن تب بھی تو یہی خدشہ ہے
کہ ایک اور جھوٹے تاریخ دان کو
بھی سچا ماننا پڑے گا
کیا یوں
میرے جھوٹ کو تسلیم کرنے کا
ایک سلسلہ شروع ہو کر
مجھے تمہاری صف میں
شامل نہیں کرے گا
نہیں ایسا ہو سکتا
میں تمہارے جھوٹ سے بغاوت کر سکتا ہوں
لیکن
سچ میں لپٹے جھوٹ کا
سامنا نہیں کر سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.