آؤ بچو ہم سب بنائیں
اپنا اپنا بھول کلینڈر
جتنا کچھ ہم بھول گئے ہیں
جو جو ہم سے بھول ہوئی ہے
وہ سب لکھیں
وہ بھی جو ہم بھولنا چاہتے ہیں
وہ بھی جو ہم بھول نہیں پاتے ہیں
وہ سب چہرے جو یادوں کی بھول بھلیوں میں سوتے ہیں
انہیں جگا دیں
بھول کلینڈر میں ان کی تصویر لگا دیں
اور روزانہ بھول کلینڈر دیکھ کے نکلیں
اس دن پچھلے برس میں ہم نے کیا بویا تھا کیا پایا تھا
کیا پانے سے کیا کھویا تھا
کیا کھونے سے کیا پایا تھا
مشکل کے کس کس لمحے میں
کس نے اپنا ہاتھ چھڑایا
اور کون کتنا کام آیا تھا
بھول نہ جانا بھول کلینڈر
اب روزانہ بھول کلینڈر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.