آؤ بہتر بنائیں ہم یہ جہاں
آؤ بہتر بنائیں ہم یہ جہاں
راحتوں سے سجائیں ہم یہ جہاں
غم کے ماروں کو ہم خوشی دے دیں
ان فضاؤں کو زندگی دے دیں
کھوج میں ہیں سکوں کی سب انساں
آؤ بہتر بنائیں ہم یہ جہاں
گمرہی ہے تو راستہ رکھ دیں
ان اندھیروں میں اک دیا رکھ دیں
منزلوں کا نہیں ہے نام و نشاں
آؤ بہتر بنائیں ہم یہ جہاں
منتظر ہیں سبھی سویرا ہو
مسکراتا ہر ایک چہرہ ہو
بن کھلے نہ رہیں کہیں کلیاں
آؤ بہتر بنائیں ہم یہ جہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.