Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آؤ چلیں اس کھنڈر میں

اسریٰ رضوی

آؤ چلیں اس کھنڈر میں

اسریٰ رضوی

MORE BYاسریٰ رضوی

    جو عرصہ پہلے ٹوٹ گیا

    کچھ یادیں ان میں باقی ہیں

    فریادیں بھی کچھ باقی ہیں

    شہنائی کا ہے کوئی مدھم سر

    ان دیواروں میں گونج رہا

    آؤ چلیں اس کھنڈر میں

    جو عرصہ پہلے ٹوٹ گیا

    کچھ سائے ہمارے بچپن کے

    کچھ یاد ہمارے لوگوں کی

    اس کھنڈر سے وابستہ ہیں

    تھی نقش بہت سی تصویریں

    اس کھنڈر کی دیواروں پر

    تم جانتے ہو وہ کس کی تھیں

    کچھ بچوں کی کچھ بوڑھوں کی

    کچھ میرے اپنے بچپن کی

    آؤ چلیں اس کھنڈر میں

    جو عرصہ پہلے ٹوٹ گیا

    اور

    ساتھ بہت کچھ لوٹ گیا

    وہ دیکھ رہے ہو بنجر تل

    اس کھنڈر کا وہ حصہ تھا

    تب صحن اسے ہم کہتے تھے

    سب مل کے اس میں روتے تھے

    شام کی اکثر چائے ہم

    اس جا پر بیٹھ کے پیتے تھے

    آؤ چلیں اس حصے میں

    جہاں بیٹھ کے ہم سب پڑھتے تھے

    شور مچایا کرتے تھے

    اور سب کو ہنسایا کرتے تھے

    کبھی لڑتے تھے کبھی روتے تھے

    یہ دیکھو یہ جو مٹی ہے

    ہم اس میں کھیلا کرتے تھے

    اور گھنٹوں کھیلا کرتے تھے

    وہ دیکھو وہ ٹوٹی ڈیوڑھی

    میرے گھر کی چوکھٹ ہے

    ہر سال نیا سا رنگ کوئی

    ہم لوگ چڑھاتے تھے اس پر

    جانتے ہو یہ کھنڈر کبھی

    آباد بھی تھا شاداب بھی تھا

    ہم لوگ اسی میں رہتے تھے

    یہ گھر تھا ہمارا پیارا سا

    اور پیارے پیارے لوگ بہت سے

    ساتھ ہمارے رہتے تھے

    ہم جشن منایا کرتے تھے

    ان چاہنے والے لوگوں کے

    لہجے کی لہک آنکھوں کی چمک

    قدموں کی دھمک

    اس گھر کی فضا میں گونج رہی

    تم غور کرو آہستہ چلو

    یہ کھنڈر نہیں ہے گھر ہے مرا

    اس گردش دوراں نے جس کو

    یوں لوٹ لیا برباد کیا

    میں لوٹ کے اب جو آئی ہوں

    اسباب بہت سے لائی ہوں

    پر سننے والا کوئی نہیں

    نایاب ہوئے وہ لوگ سبھی

    وہ آنکھیں تھک کے مند بھی گئی

    جو رات کو جاگا کرتی تھیں

    اب یہ تو بس اک کھنڈر ہے

    آؤ چلیں اس کھنڈر میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے