آرزوئے بہار
عشق تم سے ہے پیار تم سے ہے
زندگی میں بہار تم سے ہے
تم ہی تم ہو مرے خیالوں میں
ذہن بھی لالہ زار تم سے ہے
گھر کا آنگن ہو یا کہ ہو صحرا
ہر طرف اک نکھار تم سے ہے
تم سے ہٹ کر نہیں ہے کچھ بھی یہاں
زیست کا اعتبار تم سے ہے
چاندنی ہو کہ ہو شب فرقت
ہر گھڑی سازگار تم سے ہے
شوقؔ کی ہو غزل یا گیت کوئی
زندگی کا خمار تم سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.