درد چوکھٹ پہ ہنستا ہوا مسکراتا ہوا جب ملا
تو خوشی دور جنگل میں ششدر رہی
درمیانی خلا کا تعین
کہیں پر بھی ممکن نہیں
پھر بھی ہم جانے کیوں
تیری آواز کی اک لہر کو ترستے رہے
ہم کہیں دور میدان میں
اپنی انگلی پکڑ کر تمھارے طرف جب چلے
تو سرابوں کی وحشت زدہ چیخ آنکھوں میں چبھتی رہی
ہم الجھتی ہوئی آرزوؤں کا وہ روگ ہیں
جن کو پورے نہ ہونے کا غم کھا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.