باغ میں پھیلی ویرانیوں سے پریشاں نہ ہو
ایک دن بیٹھ جائے گی سب دھول اڑتی ہوئی
تیز لو ختم ہو جائے گی
چاہے جیسی بھی آندھی ہو تھم جائے گی
سارے سہمے ہوئے
پیڑ پودوں کی رونق پلٹ آئے گی
ہر طرف پھر سے سبزے نکل آئیں گے
پھول کھل جائیں گے
ڈر کے حالات سے
تم کبھی ہاتھ سے
آس کی ڈور مت چھوڑنا
اپنی مٹی میں اب بھی نمی ہے بہت
اپنی مٹی سے رشتے کو مت توڑنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.