شب کے آوارہ گرد شہزادے
جا چھپے اپنی خواب گاہوں میں
پڑ گئے ہیں گلابی ڈورے سے
رات کی شبنمی نگاہوں میں
سیم تن اپسراؤں کے جھرمٹ
محو پرواز ہیں فضاؤں میں
رات رانی کی دل نشیں خوشبو
گھل گئی منچلی ہواؤں میں
جھیل کی بے قرار جل پریاں
آ کے ساحل کو چوم جاتی ہیں
دم بہ دم میری ڈوبتی نظریں
تیری راہوں پہ گھوم جاتی ہیں
منتظر ہے اداس پگڈنڈی
ایک سنگیت ریز آہٹ کی
راہ تکتی ہیں ادھ کھلی کلیاں
تیری معصوم مسکراہٹ کی
جانے کتنے ہی رت جگے بیتے
آرزوؤں کی نرم جانوں پر
سو گئے تھک کے درد کے مارے
آس کی کھردری چٹانوں پر
- کتاب : Naqd-e-jan (Pg. 42)
- Author : Shahid Akhtar
- مطبع : madhya pradesh urdu academy Bhopal (2010)
- اشاعت : 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.