عاشق عاشق بول
تو زاہد ہے میں عاشق ہوں بے وجہ نہ مجھ کو طعنے دے
تو جا کے حج کا فرض نبھا مجھے میرا یار منانے دے
مت دے تو جھوٹے فتوے رے تو کفر نہ اتنا تول
مجھے کافر کافر چھیڑ نہ وے تو عاشق عاشق بول
میں پیار اسی کو کرتا ہوں جس مالک سے تو ڈرتا ہے
دل اندر میرے رہتا ہے تو سجدے جس کو کرتا ہے
تو باطل بولے دوئی کو توحید کا قائل میں بھی ہوں
جو خلق ہے تیرے خالق کی اس اندر شامل میں بھی ہوں
ہر شے میں دکھائی دے گا وہ تو من کی آنکھیں کھول
مجھے کافر کافر چھیڑ نہ وے تو عاشق عاشق بول
تو پانچ نمازیں پڑھتا ہے میں ہر پل اس کو یاد کروں
تو گن گن روزے رکھتا ہے میں کبھی نہ کوئی حساب کروں
ہر دین قبولوں میں اس کی تو کرتا ہے پرہیز بڑے
میں دل کی چاہ کروں پوری تو صرف ادائے فرض کرے
تو کعبے میں نہ ڈھونڈھ سکا میں نے دل میں لیا ٹٹول
مجھے کافر کافر چھیڑ نہ وے تو عاشق عاشق بول
تو راہ شرح پر چلتا چل مجھے راہ عشق پہ چلنے دے
ترا زہد مبارک ہو تجھ کو مجھے یار کے رنگ میں ڈھلنے دے
بر وقت نمازیں پڑھتا جا ملا کی بانگیں سن کر تو
مجھے گانے دے رے گانے دے بس انہد ناد کی دھن پر تو
جس دھن کا میرے دل اندر دن رات بجے ہے ڈھول
مجھے کافر کافر چھیڑ نہ وے تو عاشق عاشق بول
ترے پاس کتاب الٰہی ہے تو نت نت اس کو کھول
مرے دل میں کاتب رہتا ہے مرے ساتھ رہا ہے بول
مجھے کافر کافر چھیڑ نہ وے تو عاشق عاشق بول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.