اب کہ جب آ گئی ہے شام شباب
ابروؤں کی تراش سے حاصل
دل میں جب پہلا سا وہ پیار نہیں
اب گلابوں پہ وہ نکھار نہیں
کھو چکے اپنا تیکھا پن بادام
سنبھلی سنبھلی ہیں آج کل مادام
چپ ہوا خواہشوں کا آوازہ
بوئے تازہ سے ہے تہی غازہ
اور کاجل میں وہ خمار نہیں
بانکپن اب مزہ نہیں دیتا
حسن بھی ہو چلا اداس اداس
اب نہیں ہے لباس میں بھی پیاس
پیری ہونے لگی ہے اب وارد
ہو گئیں آپ دفعتاً بارد
کتنے ہی دن ملن نہیں ہوتا
پیار کا یہ چلن نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.