Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابو جی

MORE BYحیدر بیابانی

    اتنا کیوں ناراض ہو مجھ پر یوں مت ڈانٹو ابو جی

    میں ہوں ننھا منا بچہ اتنا جانو ابو جی

    یوں مت ڈانٹو ابو جی

    تم بھی پہلے بچے ہی تھے یہ مت بھولو ابو جی

    نٹکھٹ بھی مجھ جیسے ہی تھے یہ مت بھولو ابو جی

    جس دن ضد فرمائی ہوگی دادا سے اور دادی سے

    اس دن مار بھی کھائی ہوگی دادا سے اور دادی سے

    بچپن نام شرارت کا ہے تم بھی سمجھو ابو جی

    یوں مت ڈانٹو ابو جی

    شیطانی بھی کرتے ہوں گے سچ بتلاؤ ابو جی

    من مانی بھی کرتے ہوں گے سچ بتلاؤ ابو جی

    توڑ بھی ڈالیں ہوں گے تم نے کھیل کھلونے چاچا کے

    اور کبھی کر ڈالے ہوں گے کپڑے گندے دادا کے

    ساری باتیں یاد کرو پھر مجھ کو دیکھو ابو جی

    یوں مت ڈانٹو ابو جی

    ناغہ بھی ہو جاتی ہوگی ہفتے میں اسکول کبھی

    پڑھتے پڑھتے روز سبق کو بیٹھے ہوں گے بھول کبھی

    ٹیچر جی نے غصہ ہو کر تم کو مرغ بنایا ہوگا

    ہنستے ہوں گے سب ہمجولی خوب مزہ پھر آیا ہوگا

    جو کچھ مجھ سے بھول ہوئی ہے معاف بھی کر دو ابو جی

    یوں مت ڈانٹو ابو جی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے