عبد الکریم کو بھوک بھی لگتی ہے
جنرل صاحب
میرے بچے کیا کھائیں گے
نیشنل سیکیورٹی کونسل
غیر جانب دار اور شفاف احتساب
یا قومی یک جہتی کونسل
میں کتنا بے شعور ہوں
آپ اتنے عظیم فیصلے کر رہے ہیں
اور میں سوچتا ہوں
پھٹی کی قیمت میں کب اضافہ ہوگا
بڑے بڑے فیصلے کرنے سے پہلے جنرل صاحب
آپ کو محسوس کرنا ہوگا
عبد الکریم کو بھوک بھی لگتی ہے
اس انقلاب میں
مجھے اپنے بچوں کے پھولے پیٹ نظر آتے ہیں
جب تک آپ کی نظر مجھ پر پڑے
میں کتنے بچے دفنا چکا ہوں گا
میرے ہل کو زنگ لگنے سے پہلے
اگر آپ کسی فیصلے پر نا پہنچے
تو میں اپنے بچوں کو
گندم کا بیج کھلا چکا ہوں گا
کھیتوں میں بھوک اگے گی
لیکن گندم تو در آمد کر لی جائے گی
کیا میری بھوک کو بر آمد نہیں کیا جا سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.