اچھے دن
سب ہی میرے ساتھ تھے اور ہم
سانجھے دکھ سکھ رکھتے تھے
اور ان سارے لوگوں میں
ایک ہی خواب نمایاں تھا
اور وہ خواب محبت تھا
ایک محبت سو افسانے
ہر افسانہ اپنے اندر ایک عجب دکھ لیے ہوئے تھا
لیکن دکھ سکھ سانجھے تھے سو
دکھ محسوس نہیں ہوتا تھا
ساتھ ہی بیٹھے بیٹھے ہم سب
اپنا اپنا ہر اک دکھ جب
اک دوجے سے بانٹتے تھے تو
حاصل ضرب خوشی ہوتا تھا
لیکن وہ سب جو بھی تھا
جیسا بھی تھا
اب جب وہ سب نہیں رہا تو
جب بھی اس کو یاد کروں تو دکھ ہوتا ہے
ہنستے ہنستے رو پڑتا ہوں اور کہتا ہوں
اچھے دن تھے
نہیں رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.