اگر تو معاف کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے تو سن
دنیا بنانے والے سن
میرا دل منافقت میں نہیں لگ رہا ہے
سن
میں جھوٹ کی فضا
سے اوب چکی ہوں
سن
مجھے ہلاک کر دے
مجھے تہس نہس کر دے
مجھے زلزلے میں دفن کر دے
سیلابی ریلے میں بہا دے
بم دھماکے سے اڑا دے
ہوائی فائرنگ میں مار دے
ہارٹ اٹیک میں میری جان لے لے
یا اور کسی مہلک بیماری سے مار ڈال مجھے
مجھے اس عذاب سے نکال دے بس
تیری دنیا میں دھوکے فریب اور الزام کیوں ہیں
میں حق پر ہوں تو
میں مجرم کیوں ہوں
میں سچی ہوں تو بری کیوں ہوں
سن لے ایک بار تو ہی میری
میری تو اور کوئی سنتا ہی نہیں ہے
سنتا ہے تو سمجھتا ہی نہیں ہے
سن
میں اب چپ ہونا چاہتی ہوں یا پھر
زور زور سے چیخنا چاہتی ہوں
مگر مجھے تیری دنیا والے
یہ دونوں کام نہیں کرنے دیتے ہیں
وہ کہتے ہیں کہ بولو تو ان کی مرضی کا بولو
وہ کہتے ہیں کہ اپنی آواز دھیمی رکھ کے بولو
سن
اگر تو معاف کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے تو سن
تیری بنائی ہوئی دنیا مجھے راس نہیں آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.